ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے وحشیانہ اقدامات علاقے میں امریکہ کی سرکردگی میں عالمی سامراج کی تفرقہ انگیز اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کا حصہ ہیں، لہذا مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مستکبروں کی سازشوں اور فتنوں سے ہوشیار رہیں۔ رضاکار فورس بسیج کے سربراہ نے مزید کہا کہ عراق کے عوام دہشتگردوں کے خلاف متحد ہوچکے ہیں اور انہوں نے دہشتگردوں کی پیشقدمی میں روک دیا ہے۔ جنرل محمد رضا نقدی نے کہا ہے عراق میں ظاہر ہونے والے شیعہ و سنّی اتحاد نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کی کمر توڑ دی ہے اور عراق میں شیعہ و سنّی علماء نے دہشتگرد تکفیری گروہ کے مقابلے میں عوام کے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ جنرل نقدی نے کہا کہ ملت شام کے مقابلے میں دہشتگردوں کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب دہشتگرد گروہ شام میں اپنی شکست کا بدلہ عراقی عوام سے لینا چاہتے ہیں، لیکن دہشتگرد کامیاب نہیں ہوں گے۔
.......
/169